Followers

Urdu Poetry : Mera Khwab Toot Jata Hai - میرا خواب ٹوٹ جاتا ھے │ Safia Hayat │ Hindi Poetry

Urdu Poetry : Mera Khwab Toot Jata Hai - میرا خواب ٹوٹ جاتا ھے │ Safia Hayat │ Hindi Poetry


Poem: Mera Khwab Toot Jata He Poet: Safia Hayat - صفیہ حیات Voice: M.Usman Ali #merakhwabtootjatahai #safiahayat #LafzKabhiMarteNahi #musmanali For More Videos, Subscribe Our channel Press The Bell Icon https://www.youtube.com/c/LafzKabhiMarteNahi اماوس راتوں میں نیند کی آھٹ پہ وہ اکثر پوچھتا ھے یہ تم کیسی نظمیں لکھتی ھو.؟ قہقہو ں کو کھارا پانی آنسوؤں کو شراب بستر کی سلوٹوں کوآسودگی کیونکر لکھتی ھو...؟ وہ پوچھتا ھے آنکھو ں میں حسرت دیاکیسے جلتا ھے.؟ مہیب رستوں پہ چلتے مسافرکے ہونٹوں پر دھری چُپ بھلا کیسے بول پڑتی ھے...؟ بجھتی شام کے انگن میں تھکتے بدن کی لرزش تڑپتے بے قرار دل کی بے چینی میں بے کسی،بے بسی، بے دلی کے پہرے کیوں..؟ خوف زدہ آسیبی رستوں پہ مرتی آس کے تھکتے پاؤں ٹوٹے یقینوں کی کر چیاں سب میرا مقدر کیوں لکھتی ھو...؟ یہ تو بتاؤ کامنی لڑکی! تم تو الہڑ سی مورت تھی پھول دیس میں اُڑتی تتلی کاسنی موسم کی شیدائی تھی سُر تال میں ساز پروتی اودھے نیلے آنچل اوڑھتی ہنستی تھی..... مسکاتی تھی... اب یہ کیا لکھنے لگی ھو...؟؟ کالے دیس میں کالا موسم کالے موسم میں کھلتاکالا گلاب کالی رات کے آنگن میں کالا میرا شباب لے کے کالا مقدر بین کرے ہر رات کالا میرا چوغا کالی میری رات میں نمناک آنکھوں سے اسکو دیکھتی ھوں اور ...اور میرا خواب ٹوٹ جاتا ھے وہ پھر سے روٹھ جاتا ھے #besturdupoetry #besthindipoetry #urdupoetry #hindipoetry #sadpoetry #lovepoetry

Post a Comment

Copyright © Lafz Kabhi Marte Nahi | Powered by Ali Brothers | Designed by OddThemes