Poem: Zindagi Chehra Mangti Hei
Poet: Muneer Ahmad Firdaus
Voice: M.Usman Ali
#ZindagiChehraMangtiHai #LafzKabhiMarteNahi #MUsmanAli #UrduPoetry #HindiPoetry
For More Videos, Subscribe Our channel Press The Bell Icon
https://www.youtube.com/c/LafzKabhiMarteNahi
آج زندگی کی تاریخ تھی
اور وہ اس کے سامنے چیخ رہی تھی
جس نے آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ رکھی تھی
''اب میں بے چہرہ کیسے جیوں؟
میں نے تو اپنا چہرہ کاٹ کاٹ کر
بے چہرہ نسلوں میں بانٹ دیا
میری کور چشمی گواہ ہے
کہ میں نے اپنے سبھی منظر
بے منظر آنکھوں کو دے دئے
میری تمام خواہشیں نئی نسل نے بیچ کر
اپنی آرزوئیں خرید لیں
ہنسنے کے لئے میرے پاس اب ہونٹ نہیں ہیں
نسلوں کو دھوپ سے بچاتے بچاتے
جب سر میں چاندی اگ آتی ہے
تو نسلوں کے خون میں سفیدی کیوں دوڑنے لگتی ہے؟
ہر طرف میرے ہی دئے ہوئے چہرے گھوم رہے ہیں
اور میں اپنا چہرہ ڈھونڈ رہی ہوں
آخر بے چہرہ ہو کر کیسے جیا جا سکتا ہے؟''
مگر اس کی آنکھوں پر تو پٹی بندھی تھی
وہ کیسے بے چہرہ زندگی کو دیکھتا؟
اس کے ہاتھ سے جڑا ترازو کانپنے لگا
اس کے پاس نئے چہرے نہیں تھے
اور اس نے زندگی کو ایک لمبی پیشی دے دی
#besturdupoetry #besthindipoetry #urdupoetry #hindipoetry #sadpoetry #lovepoetry
Home Unlabelled Urdu Poetry : ZINDAGI KI TAREEKH │ MUNEER AHMAD FIRDAUS │ Hindi Poetry │ Lafz Kabhi Marte Nahi
Urdu Poetry : ZINDAGI KI TAREEKH │ MUNEER AHMAD FIRDAUS │ Hindi Poetry │ Lafz Kabhi Marte Nahi
By Alibrothers 13 September 0
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
Post a Comment