Followers

Urdu Poetry : Dil Darta Hai Kaali Akeli Raton Se - دل ڈرتا ہے کالی اکیلی راتوں سے│ Majeed Amjad - مجید امجد│ Hindi Poetry

Urdu Poetry : Dil Darta Hai Kaali Akeli Raton Se - دل ڈرتا ہے کالی اکیلی راتوں سے│ Majeed Amjad - مجید امجد│ Hindi Poetry


Poem: Dil Darta Hai... Kaali Akeli Raton Se Dil Darta Hai Poet: Majeed Amjad Voice: M.Usman Ali #DilDartaHai #KaaliAkeliRatonSe #LafzKabhiMarteNahi #MUsmanAli For More Videos, Subscribe Our channel Press The Bell Icon https://www.youtube.com/c/LafzKabhiMarteNahi آنکھوں میں کوئی بس جاتا ہے میٹھی سی ہنسی ہنس جاتا ہے احساس کی لہریں ان تاریک جزیروں سے ٹکراتی ہیں جہاں نغمے پنکھ سنوارتے ہیں سنگین فصیلوں کے گنبد سے پہرے دار پکارتے ہیں کیا کرتا ہے دل ڈرتا ہے دل ڈرتا ہے ان کالی اکیلی راتوں سے دل ڈرتا ہے ان سونی تنہا راتوں میں دل ڈوب کے گزری باتوں میں جب سوچتا ہے کیا دیکھتا ہے ہر سمت دھوئیں کا بادل ہے وادی و بیاباں جل تھل ہے ذخار سمندر سوکھے ہیں پر ہول چٹانیں پگھلی ہیں دھرتی نے ٹوٹتے تاروں کی جلتی ہوئی لاشیں نگلی ہیں پہنائے زماں کے سینے پر اک موج انگڑائی لیتی ہے اس آب و گل کی دلدل میں اک چاپ سنائی دیتی ہے اک تھرکن سی اک دھڑکن سی آفاق کی ڈھلوانوں میں کہیں تانیں جو ہمک کر ملتی ہیں چل پڑتی ہیں رکتی ہی نہیں ان راگنیوں کے بھنور بھنور میں صدہا صدیوں گھوم گئیں ان قرن آلود مسافت میں لاکھ آبلے پھوٹے دیپ بجھے اور آج کسے معلوم ضمیر ہستی کا آہنگ تپاں کس دور کے دیس کے کہروں میں لرزاں لرزاں رقصاں رقصاں اس سانس کی رو تک پہنچا ہے اس میری میز کی جلتی ہوئی قندیل کی لو تک پہنچا ہے کون آیا ہے کون آتا ہے کون آئے گا انجانے من کی مورکھتا کو کیا کیا دھیان گزرتا ہے دل ڈرتا ہے دل ڈرتا ہے ان کالی اکیلی راتوں سے دل ڈرتا ہے #besturdupoetry #besthindipoetry #urdupoetry #hindipoetry #sadpoetry #lovepoetry

Post a Comment

Copyright © Lafz Kabhi Marte Nahi | Powered by Ali Brothers | Designed by OddThemes