Poem: Bahut Dino Se Kisi Kocha e Malal Main Tha
( بہت دنوں سے کسی کوچہء ملال میں تھا )
Voice: M.Usman Ali ( محمد عثمان علی )
Channel:
#Malaal #UrduPoetry #LafzKabhiMarteNahi
بہت دنوں سے کسی کوچہء ملال میں تھا
اسے گنوا کے میں خاصے خراب حال میں تھا
ستارہ ڈھونڈ رہا تھا میں رہ شناسی کو
ستارہ آپ کسی مہ جبیں کی چال میں تھا
جہاں سلگتی ہیں آنکھیں دماغ جلتا ہے
میں دست پستہ اسی محشرِ خیال میں تھا
وہ ایک نور کے ہالے کے بیچ بیٹھی تھی
چراغ جلتا ہوا روشنی کے تھال میں تھا
وہاں پہ قوس قزح کی مثال چھوٹی تھی
عجیب رنگ سا اس پیکرِ جمال میں تھا
ملی جو منزلِ مقصود تو ہوا احساس
کمال میں بھی وہی کچھ تھا جو زوال میں تھا
#UrduPoetry #HindiPoetry
Home Unlabelled Malaal : Urdu Poetry ( Lafz Kabhi Marte Nahi )
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
Post a Comment